ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / سپریم کورٹ کے ریٹائرڈ جج جسٹس پی سی گھوش بنیں گے ملک کے پہلے لوکپال:ذرائع 

سپریم کورٹ کے ریٹائرڈ جج جسٹس پی سی گھوش بنیں گے ملک کے پہلے لوکپال:ذرائع 

Sun, 17 Mar 2019 21:27:52    S.O. News Service

نئی دہلی، 17 مارچ (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) سپریم کورٹ کے سابق جج پناکی چندر گھوش (پی سی گھوش) بھارت کے پہلے لوک پال بنیں گے۔یہ معلومات ذرائع نے دی ہے۔جسٹس پی سی گھوش نے ہی ششی کلا اور دیگر کو بدعنوانی کے معاملے میں قصوروار ٹھہرایا تھا۔جسٹس پی سی گھوش کے علاوہ اس لوک پال میں عدلیہ سے ہائی کورٹ کے 4 سابق جج، چار آئی اے ایس اور آئی پی ایس اور دیگر خدمات کے ریٹائر افسر شامل ہوں گے۔معلومات کے مطابق لوک پال سلیکشن کمیٹی کے اجلاس میں ان کا نام فائنل کیا گیا جس میں وزیر اعظم نریندر مودی، لوک سبھا اسپیکر سمترا مہاجن، بھارت کے چیف جسٹس رنجن گوگوئی اور سینئر وکیل مکل روہتگی شامل تھے۔اس کمیٹی میں کانگریس کے سینئر لیڈر ملکارجن کھڑگے کا نام بھی شامل تھا لیکن انہوں نے میٹنگ میں حصہ نہیں لیا تھا۔پنڈوچیری کی گورنر کرن بیدی نے لوک پال کی تقرری پر خوشی ظاہر کرتے ہوئے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر لکھا ہے کہ لوک پال کے اعلان کے بارے میں جان کر بہت خوشی ہوئی۔یہ ملک کی تمام بدعنوانی مخالف نظام کو مضبوط کرے گا اور تمام سطحوں پر نگرانی کے کام کو فروغ دے گا۔ کرن بیدی نے اس کے لیے انا ہزارے کا بھی شکریہ ادا کیا ہے۔بتا دیں انا ہزارے نے ملک میں لوک پال کے لئے بڑی تحریک چلائی تھی۔ جسٹس پی سی گھوش کا مکمل نام پناکی چندر گھوش ہے۔وہ مئی 2017 میں سپریم کورٹ سے ریٹائر ہوئے تھے۔اس سے پہلے وہ کولکاتہ اور آندھرا پردیش ہائی کورٹ کے چیف جسٹس رہ چکے ہیں۔سپریم کورٹ سے ریٹائر ہونے کے بعد وہ جون 2017 سے انسانی حقوق کمیشن کے رکن ہیں۔


Share: